14 ستمبر 2016 - 15:02
جوہری معاہدے کے نفاذ کے لیے تمام ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت

ایران کی نائب صدر اور ماحولیاتی تحفظ ادارے کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے (JCPOA) کے مکمل نفاذ کے لئے تمام ممالک کی جانب سے اپنے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی نائب صدر اور ماحولیاتی تحفظ ادارے کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے (JCPOA) کے مکمل نفاذ کے لئے تمام ممالک کی جانب سے اپنے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے.
ان خیالات کا اظہار یہ بات آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے دورے پر آنے والے 'معصومہ ابتکار' نے ارنا کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ایران کی نائب صدر آسٹریا کے وزیر زراعت اور جنگلات 'آندرے روپ ریشتر' کی دعوت پر ویانا کے دورے پر ہیں.
اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ جوہری معاہدے کے تمام فریقین کو چاہئے اس معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے اور موجودہ رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں تا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے اس معاہدہ کو عملی جامہ پہنایا جاسکے.
انہوں نے آسٹریا کے وزیرخارجہ کے ساته اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس نشست کے دوران ایران اور آسٹریا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑهانے پر تعمیری بات چیت ہوئی بالخصوص مشترکہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کی توسیع کو در پیش مسائل کا بهی جائزہ لیا گیا.
ایران کی نائب صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے آسٹریا کے حکام کے ساته توانائی اور آبی شعبوں بالخصوص پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے باہمی سرمایہ کاری کے مواقع پر بهی مذاکرات کئے.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے تعاون جاری رہے گا اور دیگر امور پر بهی ایران اور آسٹریا کے حکام کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہیں گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز